بی جے پی ترجمان کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں پارٹی کے چند رہنماؤں نے اپنی مرضی سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنی ہی پارٹی کے امیدواروں کے خلاف انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ جسے پارٹی نے اصول کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں معطل کردیا ہے۔ پارٹی اسے مخالف سرگرمیوں کے طور پر دیکھتی ہے جس کے باعث ان کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔
جموں: بی جے پی نے متعدد رہنماؤں کو معطل کیا - بلاک ڈیولپمنٹ کونسل
بی ڈی سی انتخابات سے قبل جموں میں بی جے پی نے کئی رہنماؤں کی رکنیت معطل کر دی ہے اور ان پر پارٹی کے خلاف مہم چلانے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی نے چند لیڈروں کی رکنیت معطل کی
جن رہنماؤں کو بی جے پی نے معطل کیا ہے ان میں خاص طور پر شیڈول کاسٹ مورچہ کے ضلعی صدر منوہر لال ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر رائے پور منڈل، مدن لال، بی جے پی نگروٹہ زون کے نائب صدر، بودھ راج سنگھ ، خواتین مورچہ کی صدر نیلم شرما شامل ہیں۔ ان تمام رہنماؤں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔