اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا عوامی اجلاس سے خطاب - ڈاکٹر جیتندر سنگھ

وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج ڈوڈہ میں دو مختلف مقامات پر عوامی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیرمملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ

By

Published : Apr 6, 2019, 12:06 AM IST

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے شیواہ ڈل میں عوام کے سامنے انتخابی منشور اور پانچ برسوں کے دوران کئے گئے کاموں کو پیش کیا۔ اپنی حصولیابیاں شمار کرواتے ہوئے بتایا کہ کانگریس نے 70 برسوں کے دوران یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیتوں سے محروم رکھا تھا۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر سنگھ نے پریوت ڈوڈہ میں بھی عوامی جلسے سے خطاب کیا اس موقع پر گرد و نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں بی.جے.پی کے حق میں ووٹ دے کر مودی سرکار کو ایک بار پھر اقتدار میں آنے کا موقع دیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق رکن اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار کے علاوہ درجنوں پارٹی عہدیدران و کارکنان بھی موجود تھے۔

وزیرمملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ

ABOUT THE AUTHOR

...view details