جموں:جموں اور کشمیر پر حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے مسودے کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی مخالفت کے بعد، بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے پیر کو جموں ضلع کے سچیت گڑھ اسمبلی حلقہ کے مجوزہ انضمام کے خلاف احتجاج میں استعفیٰ دے BJP leaders Resign in Suchetgarhدیا۔
کارکنان بشمول بلاک ڈیولپمنٹ کمیشن (بی ڈی سی)، پنچایت اور تنظیم کے عہدیداروں نے جے کے بی جے پی پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
بی جے پی رہنما کابل سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ"ہم نے اشوک کول جنرل سکریٹری بی جے پی سے ملاقات کی۔ ہم نے حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارٹی سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔"
احتجاجیوں نے کہا ہے کہ ان کے حلقہ کو آر ایس پورہ حلقہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ ہم اس وقت تک لڑیں گے جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا"۔
رہنماؤں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کی بحالی کے لیے لڑیں گے جس سے سنہ 1996 میں بنایا گیا تھا۔
بی ڈی سی کے چیئرمین ترسیم سنگھ نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے لیے اس وقت تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔