اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج - mehbooba statement

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج بی جے پی  کے کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے بیان کی سخت مزمت کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا ۔

جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج
جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 23, 2021, 10:41 PM IST

کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کچھ روز قبل ضلع کولگام میں منعقد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں بھی سپر پاور ملک کو بالآخر مذاکرات کا ہی سہارا لینا پڑا۔ بھارت کی سرکار کو بھی یہ جاننا چاہئے کہ مسئلۂ کشمیر کا حل صرف بات چیت میں ہی مضمر ہے۔"


بی جے پی کے سینیئر رہنما یدور سیٹھی نے کہا "محبوبہ مفتی ڈرا دھمکا کے دفعہ 370 کو واپس لانا چاہتی ہیں جو کبھی بھی ممکن نہیں ہوگا۔"

جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے محبوبہ مفتی نے طالبان کا ساتھ دینے کی کوشش کی اور طالبان کی مدد سے کشمیر میں مداخلت کی بات کی یہ ملک مخالف بیان ہیں۔

انہوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے اور انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ان کے مطابق محبوبہ مفتی جموں کشمیر کا بٹوارہ کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

محبوبی مفتی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے ’’جموں و کشمیر کا چھینا ہوا تشخص‘‘ واپس لوٹانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details