اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتا بینرجی کے خلاف جموں میں بھاجپا کارکنوں کا احتجاج - mamta banerjee

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ نے کلکتہ میں پارٹی صدر امت شاہ کے روڈ شو پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

ممتا بینرجی کے خلاف جموں میں بھاجپا کارکنوں کا احتجاج

By

Published : May 16, 2019, 2:57 PM IST

مظاہرین نے توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے اپنے منہ پر انگلی رکھ کر ’’جمہوریت کے قتل‘‘ کے خلاف ایک خاموش مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے دوران بھاجپا رہنما یدھ ویر سیٹھی نے خطاب کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی جانب سے ’’امت شاہ کے روڈ شو کو غنڈہ گردی سے سبوتاژ کرنے‘‘ کی سخت مذمت کی۔

انہوںنے کہا کہ ان سیاسی پارٹیوں نے غنڈہ گردی کو اپنی پالیسی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مغربی بنگال میں لا قانونیت ہے جس کا پر امن ریلی پر حملہ ایک ثبوت ہے۔‘‘

ممتا بینرجی کے خلاف جموں میں بھاجپا کارکنوں کا احتجاج

یدھ ویر کے مطابق ’’ممتا بینرجی مغربی بنگال میں وزیر اعظم نریدر مودی کی مقبولیت سے پریشان ہیں اور آنے والے لوک سبھا انتخاب میں انہیں شکست دکھائی دے رہی ہے، جسکی وجہ سے بوکھلاہٹ میں اس نے امت شاہ کی ریلی پر حملہ کرایا۔‘‘

انہوں نے الیکشن کمیشن آف کو واقعہ کا سنگین نوٹس لینے اور غنڈہ عناصر کے خلاف معقول کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details