اردو

urdu

ETV Bharat / city

سب ضلع ہسپتال منڈی میں جشن آزادی پروگرام منعقد - 75 ویں جشن آزادی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سب ضلع ہسپتال منڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے 'آزادی کا امرت مہاتسوا پروگرام' منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارت کو آزاد کرانے والے مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کی گئی۔

سب ضلع ہسپتال منڈی میں جشن آزادی پروگرام منعقد
سب ضلع ہسپتال منڈی میں جشن آزادی پروگرام منعقد

By

Published : Aug 10, 2021, 9:09 PM IST

جموں کشمیر کے لفٹینٹ گورنر کے حکم کے مطابق غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں 75 ویں جشن آزادی کے حوالے سے ایک تمدنی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی سربراہی بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی کررہی تھیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام کو ملک کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے والوں کو عقیدت پیش کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔ جو آئندہ سال آزادی کے پچھتر سال مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔ جس کو تمام محکمہ جات اپنے اپنے طور پر منانے کا اہتمام کریں گے۔

کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام 'آزادی کا امرت مہاتسوا پروگرام' میں اردو، ہندی، پہاڑی اور پنجابی میں گیت سنگیت کے ذریعہ ہسپتال عملہ کی دل جوئی کی گئی ہے۔

سب ضلع ہسپتال منڈی میں جشن آزادی پروگرام منعقد
پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم ہند کی جانب سے ملک کے شہیدوں کی خاطر یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔جو آئندہ سال ملک کی آزادی کے پچہتر سال مکمل ہونے تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلمرگ میں فوج نے 100 فٹ لمبا ترنگا نصب کیا

کلچرل پروگرام کے منتظم سینئیر صحافی اور معروف ماہر نظامت پردیپ کھنہ نے کہا کہ 12مارچ 2021 کو وزیر اعظم ہند کی جانب سے 81 افراد پر مشتمل ایک قافلہ ہری جھنڈی دیکھا کر گجرات کے سابرمتی سے روانہ کیا گیا تھا، جو ملک کے کونے کونے میں گھوم رہا ہے اور ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔اسی حوالے سے منڈی سب ضلع ہسپتال میں بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔آزادی کا امرت مہااتسو اس پروگرام کو نام دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کے حکم کے مطابق یہاں یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک فرقہ، قوم یا فرد کا نہیں ہے۔ بلکہ ہندو، مسلمان، سکھ اور باقی تمام مذاہب کی مشترکہ قربانیوں سے یہ ملک ہمیں نصیب ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details