اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ کے دیگرعلاقوں میں پولیس نے صفائی مہم چلائی - پلوامہ میں 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت جاری تقریبات

'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت ضلع پلوامہ کے قصبہ میں پولیس نے صفائی مہم چلائی، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ایس ایس پی پلوامہ نے حصہ لیا۔

پلوامہ کے دیگرعلاقوں میں پولیس نے صفائی مہم چلائی
پلوامہ کے دیگرعلاقوں میں پولیس نے صفائی مہم چلائی

By

Published : Aug 4, 2021, 10:23 PM IST

پلوامہ پولیس نے آج یہاں صفائی مہم چلائی، جس میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس پی اشیش مشرا نے بھی شرکت کی۔

پلوامہ کے دیگرعلاقوں میں پولیس نے صفائی مہم چلائی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مہم ضلع میں 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت جاری تقریبات کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ ڈرائیو کے دوران ڈی سی اور ایس پی نے ہائی اسکول واشبگ کے احاطے کو صاف کیا اور اسکول کی دیواروں کو پینٹ کیا۔

آپ کو بتادیں کہ ہائی اسکول واشبگ ان چار اسکولوں میں سے ایک ہے جسے پلوامہ پولیس نے صفائی کے لیے 'آزادی کے امرت مہوتسو' کے تحت لیا ہے۔


مزید پڑھیں:طویل عرصہ بعد جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کیے جانے کا امکان


پلوامہ میں 'آزادی کے امرت مہوتسو' پروگرام کے تحت یوم آزادی کی تقریبات کے تعلق سے متعدد محکموں کی جانب سے تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details