اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: سڑک کنارے فٹ پاتھ بنانے کی اپیل

ضلع پلوامہ میں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی روڈ کے کنارے فٹ پاتھ تعمیر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

پلوامہ: سڑک کنارے فٹ پاتھ بنانے کی اپیل
پلوامہ: سڑک کنارے فٹ پاتھ بنانے کی اپیل

By

Published : Aug 22, 2021, 3:50 PM IST

جموں و کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں انتظامیہ نے پرانے بس اسٹینڈ کو پارکنگ میں تبدیل کردیا ہے لیکن پھر بھی لوگ اس پارکنگ میں گاڑی رکھنے کے بجائے سڑک کنارے اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے کی وجہ سے لوگ سڑک کے بیچوں بیچ چلنے پر مجبور ہیں حالانکہ ان کے ساتھ کبھی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

پلوامہ: سڑک کنارے فٹ پاتھ بنانے کی اپیل

وہیں اگر ہم ضلع ہسپتال پلوامہ کی سڑک کی بات کریں تو اس سڑک کے کناروں پر کافی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال میں وہاں سے ایمبولینس یا پھر دوسرے گاڑیوں کی نقل حمل مشکل رہتی ہے۔

اس سلسلے میں محمد الطاف نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ 'وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر حل کرے تاکہ عوام کے مشکلات کا حل ہو سکے ساتھ ہی انہوں نے انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ قصبہ پلوامہ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ تعمیر کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: ماہی پروری والوں کے درمیان جدید آلات کی تقسیم

یہ معاملہ جب ہم نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پلوامہ معظم علی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی لیتے ہوئے قصبہ پلوامہ میں ایک ڈرائیو کا انعقاد کی جہاں انہوں نے کئی گاڑیوں کو سیز کیا ساتھ ہی کئی گاڑی والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ معاملہ میرے نوٹس میں کئی بار آیا تھا لیکن ہم نے ان گاڑی والوں کو کئی بار وارنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ 'جو بھی اب رانگ پارکنگ میں گاڑی ہوگی اس کو سیز کیا جائے گا یا گاڑی والے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details