اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting آل پارٹی میٹنگ پر اپنی پارٹی کے نائب صدر کا رد عمل

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے جموں میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دکانیں چلانے والے لوگ اب جموں کشمیر کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting

آل پارٹی میٹنگ پر اپنی پارٹی کے نائب صدر کا رد عمل
آل پارٹی میٹنگ پر اپنی پارٹی کے نائب صدر کا رد عمل

By

Published : Sep 9, 2022, 11:03 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں دس ستمبر 2022 کو میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں کئی سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہیں اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ و دیگر سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا اور اب گپکار ایجنڈے کے تحت لوگوں کو مزید گمراہ کیا جارہا ہے۔ Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting

آل پارٹی میٹنگ پر اپنی پارٹی کے نائب صدر کا رد عمل

غلام حسن میر نے کہا کہ اپنی پارٹی نے روزگار کے لیے آواز بلند کی اور اس کا حل نکالا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کا درجہ بحال ہو جائے گا اور حکومت قائم ہو جائے گی، تو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے پی آر سی (مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ) کو بحال کرنا اپنی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں میں باہر کے لوگوں کو شامل کیے جانے کے خدشات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی غلط کام نہیں ہوگا۔ Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting

یہ بھی پڑھیں: Political Analysts on Azad's New Party آزاد کی نئی سیاسی جماعت کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا اثر انداز ہوگی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details