اردو

urdu

ETV Bharat / city

Suspicious Drone: جموں کے فوجی ایئربیس کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی پرواز

جموں میں فوجی ایئربیس پر ہوئے ڈرون حملوں کے کچھ ہی دن بعد جموں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک اور مشتبہ ڈرون کو دیکھا گیا۔

جموں: فوجی ائیر بیس کے نزدیک ڈرون کو دیکھا گیا
جموں: فوجی ائیر بیس کے نزدیک ڈرون کو دیکھا گیا

By

Published : Jul 15, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 2:58 PM IST

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے نزدیک ایک ڈرون کو دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کی اونچائی 500 سے 800 میٹر تک تھی جب کہ فوج کی جانب سے نصب کردہ جدید مشینری کی مدد سے ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یو ٹی جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر ڈرون کو دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد سرینگر اور راجوری سمیت کئی اضلاع میں نجی طور پر ڈرون اور اس جیسی اشیاء کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون کا گشت

مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے بعد جموں صوبے کے سرحدی علاقوں میں فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جب کہ جدید مشینری کی تنصیب بھی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ علاقے میں ڈرون کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا جاسکے۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 2:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details