اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں تمام سیلون بند - ڈوڈہ ضلع ترقیاتی کمشنر

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ڈوڈہ میں سیلون کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں تمام سیلون بند
کوروناوائرس: ڈوڈہ میں تمام سیلون بند

By

Published : Jul 23, 2020, 8:34 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد ضلع کے کچھ حصّوں میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے ضلع میں کورونا مثبت معاملات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور ڈوڈہ میں تمام سیلون کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعہ اعلان کیا کہ 'تمام سیلون کو بند کیا جائے، اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کہ 'خلاف ورزی کرنے والوں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

کوروناوائرس: ڈوڈہ میں تمام سیلون بند

ڈوڈہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈائفوڈ نے بتایا کہ 'سیلون میں سماجی دوری اور پی پی کٹس کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے جس وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'ضلع میں بار بار لوگوں سے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن کچھ لوگ رہنما خطوط کی مکمل پاسداری نہیں کر رہے ہیں۔ ان میں سیلون کی دکانیں بھی شامل ہیں، اسی لیے ان کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے 108 عہدیدار لداخ میں تعینات

ڈی سی نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ماسک کو ہر وقت پہن کر رکھیں اور بنا کسی وجہ کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details