وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے تین روزہ دورہ کے دوران آج دوسرے روز جموں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے یہاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی (IIT ) کے نئے کیمپس کا افتتا ح کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ مرکز ی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ، دھرمیندر پردھان اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ سرینگر سے جموں پہنچے تھے۔
یہاں آنے کے بعد سب سے پہلے وزیر داخلہ نے آئی آئی ٹی جموں کے نئے کیمپس کے افتتا ح کیا۔ آئی آئی ٹی کا یہ نیا کیمپس 210 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا، اس کیمپس میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ تمام سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔
آئی آئی ٹی کے ایک افسر نے بتایا کے یہ ایک جدید تحقیقی مرکز ہے۔ جو تحقیق اور ترقی کے لیے ہے۔ آئی آئی ٹی جموں کے کیمپس کا افتتاح کر نے کے بعد امت شاہ ایک عوامی ریلی سے خطاب کر نے کے لیے بھگوتی نگر علاقے پہنچے۔