اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایڈوائزری کے بعد امرناتھ یاتری گھر روانہ

'ہم شدت پسندانہ حملے کے خطرات کے پیش نظر یاترا کو درمیان میں ختم کر کے اپنے گھر واپس جا رہے ہیں'۔

شدت پسندانہ حملے کے پیش نظر امرناتھ یاتری گھر روآنہ

By

Published : Aug 2, 2019, 8:45 PM IST


ریاست جموں و کشمیر کے گورنر انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر کشمیر چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ حملے کی اطلاع ملی ہے، اس لیے تمام یاتری اور سیاح اپنا سفر مکمل کرکے جلد واپس ہو جائیں۔

شدت پسندانہ حملے کے پیش نظر امرناتھ یاتری گھر روآنہ

گورنر انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد جموں کے یاترا بیس کیمپ میں مقیم تمام امرناتھ یاتری اپنے گھر واپس روانہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم شدت پسندانہ حملے کے خطرات کے پیش نظر یاترا کو درمیان میں چھوڑ کر اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details