اردو

urdu

ETV Bharat / city

Altaf Bukhari on Darbar Move: 'اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو دربار مو کی روایت کو بحال کیا جائے گا'

وجے پور میں خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ 'اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم دونوں خطوں کے لوگوں اور تاجر برادری کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دربار مو کی روایت کو بحال کریں گے۔' Apni Party will restore Darbar Move practice

'اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو دربار مو کی روایت کو بحال کیا جائے گا'
'اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو دربار مو کی روایت کو بحال کیا جائے گا'

By

Published : Mar 22, 2022, 12:46 PM IST

جموں و کشمیر کے وجے پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ 'وہ دربار مو کی روایت کو بحال کریں گے اور کسی کو بھی جموں وکشمیر کے قدرتی وسائل کو لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔' No place for Up Bihar Mafia in J&K

الطاف بخاری نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں (لداخ اور جموں وکشمیر) میں تقسیم کرکے لوگوں کو یہ تاثر دیا گیا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کے لیے دفعہ 370 اور 35A کو ہٹانا ضروری تھا۔' Altaf Bukhari on Article 370

اس جلسے کا اہتمام اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کیا تھا۔

'اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو دربار مو کی روایت کو بحال کیا جائے گا'

بڑھتی بے روزگاری اور گاؤں میں بنیادی سہولیات پر الطاف بخاری نے کہا 'پچھلے چار سالوں سے ہم نے کوئی ترقی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں کے لوگ سخت مایوسی کا شکار ہیں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اُنہیں گمراہ کیا ہے۔ جب پانچ اگست 2019 کو خصوصی درجہ ختم کیا گیا تو کہا گیا کہ یہاں ترقی اور روزگار کا سیلاب آئے گا۔' Altaf Bukhari on Basic facilities in village

الطاف بخاری نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'خصوصی درجے کی تنسیخ کے بعد کئی ایسے فیصلے لیے گئے جن سے جموں کے لوگوں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ اچانک دربار مو کی روایت ختم کر دی گئی جوکہ جموں کے کاروباری و تاجر طبقہ کے اقتصادی مفادات کے خلاف بڑا اور غیر متوقع فیصلہ تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم دونوں خطوں کے لوگوں اور تاجر برادری کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دربار مو کی روایت کو بحال کریں گے۔'

جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق بخاری نے کہا 'جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔'

الطاف بخاری نے مزید کہا کہ 'نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کشمیر جبکہ کانگریس پارٹی نے جموں میں لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Altaf Bukhari on JK Elections:" جمہوری عمل کتنا ہی بُرا ہو، افسر شاہی سے بہتر"

انہوں نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 'اگر اُن کی پارٹی اقتدار میں آئی تو گاؤں سطح پر بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں گیں، چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب کرائی جائے گی، گرمیوں میں 300یونٹ بجلی مفت دی جائے گی۔ نجی اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر بنایا جائے گا۔ صحت بیمہ پانچ لاکھ سے بڑھاکر دس لاکھ کیاجائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details