جموں:سکیورٹی ایجنسیوں نے جموں کے اکھنور جوڑیاں علاقہ سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں صوبہ کے اکھنور سیکٹرمیں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔ Army arrests Pakistan man near Jammu Border
دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جوڑیاں علاقہ کی بین الاقوامی سرحد سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی مبینہ طورپر کوشش کررہا تھا جس کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری کی شناخت سبزار نواز ساکن ملک چیک پاکستان کے طورپر ہوئی ہے۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ رات بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی شہری کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور اس کو فوراً گرفتار کر لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔