جموں:جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وادی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ All Party Meeting Held in Jammu
جموں و کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کو ووٹنگ کے حقوق Voting Rights for non-native Workers in J&K کے متعلق پی اے جی ڈی الیکشن کمیشن کی وضاحت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ پی اے جی ڈی کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے سیاست کے زیراثر کام کررہے ہیں ان کی وضاحتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔