جموں:چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے کہا تھا کہ الیکٹورل رول جائزے میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج ہوگا اور غیر مقامی باشندوں کو بھی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق ملنے کے بعد وہ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے بعد تنازع کھڑا ہوا، جس پر بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ Meeting at Farooq Abdullah Residence in Jammu
جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی جس میں تمام پارٹیوں کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔ بہت سے رہنما فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ All Part Meeting in Jammu