اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: آج سے تمام عدالتیں فزیکل سماعت کے لیے کھول دی گئیں

جموں و کشمیر کی تمام عدالتیں آج سے فزیکل سماعت کے لیے کھول دی گئی ہیں تاہم عدالتوں میں انہیں لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے جنہوں نے کورونا ویکسین لی ہے۔

courts reopen in jk
courts reopen in jk

By

Published : Jul 5, 2021, 12:08 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 2:18 PM IST

آج صبح ساڑھے نو بجے سے ہی عدالت میں وکلاء اور دیگر افراد کے داخل ہونے کا سلسلہ شروع جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے عدالت کے گیٹ کے باہر حفاظتی اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔

courts reopen in jk

اس دوران ہر آنے جانے والے کی کورونا وائرس رپورٹ انٹرنیٹ کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے اور عدالت کے باہر سے گزرنے والے افراد پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حفاظتی اقدامات وادی میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے متعدد ہلاکتوں کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کی تمام عدالتیں آن لائن کام کریں گی



گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں وکلاء اور دیگر عملے کو ہدایت دی گئی تھی کہ عدالت اور اس کے احاطے میں عالمی وبا کے خلاف رہنما خطوط پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صرف انہی وکلاء یا دیگر لوگوں کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کورونا ویکسین لی ہوگی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ صرف وہی وکلاء عدالت میں حاضر ہوں جنہیں کسی معاملے پر ہو رہی سماعت میں پیش ہونا ہو، دیگر افراد اور وکلاء عدالت میں آنے سے پرہیز کریں۔

انتظامیہ نے معاملے کے درخواست گزار اور جواب دہندگان کے حوالے سے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وہ بھی ذاتی طور پر اگر جج کے سامنے حاضر ہونا چاہتے ہیں تو وہ ہوسکتے ہیں تاہم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details