جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدام کر رہی ہے۔ Manoj Sinha On Drug Trafficking
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے اس وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لیے سب لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نشہ مکت جموں وکشمیر مہم کے تحت نکالی جانی والی ایک ریلی کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اور متعلقہ محکمہ یونین ٹریٹری کو نشہ مکت بنانے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بدعت کی بیخ کنی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سماج کے معزز شہریوں، صحافیوں کو بھی ہاتھ بٹانا ہے۔