پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے۔ Accidental Grenade Blast in Poonch
Accidental Grenade Blast in Poonch: پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی گرینیڈ دھماکہ، دو فوجی ہلاک - Army Captain Killed In Accidental Grenade Blast In Poonch
جموں و کشمیر کے مینڈھر سیکٹر میں حادثاتی طور پر گرینیڈ دھماکہ ہوا ہے، جموں کے پی آر او ڈیفنس نے بتایا کہ 'حادثاتی گرنیڈ دھماکے میں ایک آرمی کیپٹن اور ایک جے سی او ہلاک جب کہ کئی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ Grenade Blast in Poonch
جموں کے پی آر او ڈیفنس نے بتایا کہ 'اس حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں کئی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک آرمی کیپٹن اور جے سی او کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان کے طور پر ہوئی ہے۔ Army Captain and JCO Killed In Accidental Grenade Blast In Poonch
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو ضلع پونچھ کے ہی جولاس فائرنگ رینج میں حادثاتی دھماکہ ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکار شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے پونچھ کے فوجی اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ایک فوجی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پونچھ کے جولاس فائرنگ رینج میں فورسز اہلکار ٹریننگ میں مصروف تھے۔