کشتواڑ میں گاڑی پلٹ جانے سے 14 لوگ زخمی - کشتواڑ
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ہستی فاگومڑ میں آج صبح میٹاڈور گاڑی کے پلٹ جانے سے 14 لوگ زخمی ہوگئے۔
کشتواڑ میں گاڑی پلٹ جانے سے 14 لوگ زخمی
زخمیوں کو کشتواڑ کے دسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔
کشتواڑ کے ڈپٹی کمیشنر زخمیوں کی حالات جاننے کے لیے اسپتال پہنچے اور انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے جان و مال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔