ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

AAP Goes All-Out In Jammu And Kashmir: جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ - جموں و کشمیر کی سیاست میں عام آدمی پارٹی کی دستک

جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ AAP plans high-profile entry in Jammu & Kashmir politics

جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ
جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 2:43 PM IST

عام آدمی پارٹی نے اب دہلی اور پنجاب کے بعد جموں و کشمیر کی جانب اپنی توجہ مبذول کی ہے۔ پنجاب انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جموں میں قائم عام آدمی پارٹی کے دفتر میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر کے متعدد سینیئر رہنما اب پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں سابق وزراء بھی شامل ہیں۔ AAP Goes All-Out In Jammu And Kashmir, Attracts New Members

جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما و ٹریڈ یونین کے صدر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب یہاں کی روایتی سیاست سے کافی تنگ آچکے ہیں جب کہ عام آدمی پارٹی اب جموں و کشمیر کی سیاست میں بھی بڑے پیمانے پر بدلاؤ لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس بات کو سمجھتی ہے کہ یہاں کے عوام کو بے بنیاد ایجنڈوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اب عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو لے کر میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس اعتماد سازی کے ایجنڈے کو لے کر عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں سرگرم ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں سے جاری سیاسی استحصال کا بھی ذکر کیا اور اس استحصال کے خاتمے کے لیے سیاسی راہیں ہموار کرنے کی غرض سے نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ عام لوگوں کا بھی تعاون طلب کیا۔ بے روزگاری، مہنگائی، رشوت خوری و چور بازاری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے 'عام آدمی پارٹی' کی سرکار بنانا لازمی ہوگیا ہے، عام آدمی پارٹی بدلاؤ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جس کی جموں و کشمیر میں سخت ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Several Leaders Join AAP in jammu: جموں میں کئی سیاسی کارکنان عام آدمی پارٹی میں شامل

پارٹی کے رہنما نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نفرت و فرقہ پرستی کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کریں اور عام آدمی پارٹی کو مضبوط بنائیں تاکہ آنے والے دنوں میں روزمرہ کی مشکلات سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی غریب و مزدوروں کی جماعت ہے، یہ جماعت نوجوانوں کے لئے ایک روشنی کی کرن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details