ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بی جے پی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی نے سخت احتجاج کیا، عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت 8 سال میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوئے، لوگ پریشان ہیں۔ پڑھے لکھے نوجوان، یومیہ اجرت کرنے والے سڑکوں پر ہیں اور ہر طرف بدعنوانی ہو رہی ہے اور عام آدمی جو بی جے پی حکومت سے پریشان ہے دن بدن بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔' Aam Aadmi Party Protest in Doda
Aam Aadmi Party Protest: ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج - ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج
ضلع ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی نے حکمران پارٹی بی جے پی کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈی ڈی سی رکن مہراج ملک نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوئے، لوگ پریشان ہیں۔' Aam Aadmi Party Protest in Doda
ڈوڈہ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج
یہ بھی پڑھیں: AAP Protest Against Inflation: مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور ڈی ڈی سی رکن مہراج ملک نے کہا کہ 'بی جے پی کی نیت صاف نہیں ہے اور ان کا کام بھی واضح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس ریلی کو بس اسٹینڈ ڈوڈہ سے ڈاک بنگلہ تک اپنے ہاتھوں میں بینر لے کر نکالا اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس ریلی میں پارٹی قائدین موجود تھے۔'