نئی دہلی:دہلی کے بعد پنجاب میں شاندار جیت درج کرنے والی عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے کئی سینیئر لیڈروں کو ذمہ داری سونپی ہے۔ Aam Aadmi Party Jammu۔ جموں وکشمیر کی حد بندی کے لیے کمیشن کی جانب سے حتمی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جموں وکشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں جس کے لیے پارٹیوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ Aam Aadmi Party decides to contest Kashmir elections
اسی کو لے کر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہل کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد آپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا کمار نے جموں وکشمیر میں مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کے لیے مجموعی طور پر کل پانچ لیڈروں کو ذمہ داری سونپی ہے۔