جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں فو ج کے ایک اہلکار نے مبینہ طورپر اپنی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'اتوار کے روز راجوری ضلع میں تعینات فوج کے پیرا یونٹ کے ایک سپاہی این کے دیپک سنگھ نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا'۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی نسبت متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔