اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر پنجال رینج میں کارروائی کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور چار فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

By

Published : Oct 11, 2021, 12:43 PM IST

Updated : Oct 11, 2021, 1:35 PM IST

ضلع پونچھ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک جے سی او سمیت 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پونچھ ضلع کے سورن کوٹ علاقے میں 'دارا کی گلی' کے قریب گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور چار فوجی اہلکار جو شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جموں میں واقع وزارت دفاع کے پی آر او نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک جے سی او اور بھارتی فوج کے چار جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

پی آر او نے بتایا کہ فوج نے سورن کوٹ پونچھ میں 'دارا کی گلی' کے نزدیک دیہات میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے بعد تصادم شروع کیا تھا۔ یہ آپریشن انٹیلی جنس کی رپورٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ٹیم کے ساتھ کئی سینیئر افسران بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 11, 2021, 1:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details