اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان - fire in poonch

ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں ایک فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی۔

پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

By

Published : Jun 27, 2021, 8:31 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں واقع اچھاد چوک علاقے میں ایک فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے دکان میں رکھے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

پونچھ: فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

فرنیچر کی دکان سے اچانک آگ اور دھواں نکلنے لگا، دکان سے دھواں نکلتا دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ فائر کو آگاہ کیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، لیکن تب تک دکان میں رکھی لکڑی اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Ramban: آگ لگنے سے دوکانیں جل گئیں

مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے دکاندار کی مالی مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'لکڑی کے ساتھ مشینیں بھی جل کر خاک ہو گئیں، ایسی صورتحال میں انتظامیہ تعاون کریں تاکہ دکاندار دوبارہ اپنا روزگار چلا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details