اس دوڑ میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو نے بھی حصہ لیا اور شہری انتظامیہ، پولیس افسران، سرکاری و نجی اسکولوں کے ٹیچرس اور طلبا کے علاوہ متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی اس دوڑ میں شامل ہوئے۔
پونچھ میں رن فار ڈیموکریسی دوڑ - IAS
ضلعی ترقیاتی دفتر سے شیر کشمیر پل تک ووٹ بیداری مہم کے تحت گذشتہ روز رن فار ڈیموکریسی ( جمہوریت کے لیے دوڑ ) کا انعقاد کیا گیا۔
رن فار ڈیموکریسی
راہل یادو کا کہنا ہے کہ اس دوڑ کا مقصد عوام میں ووٹ کے تئیں بیداری پیدا کرنا تھا اس موقع پر انھوں نے پونچھ کے طلبأ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ دینے کے تعلق سے اپنے گھروالوں اور وہ نوجوان جو 18 برس کے ہوگئے ہوں انھیں وہ ووٹ دینے کے تعلق سے بیدار کریں۔