جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل دو سال سے کھیل کود کی سرگرمیاں معطل رہیں لیکن کورونا کیسز میں کمی کے بعد کھیل کے میدانوں میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جموں و کشمیر کے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں چناب کلچرل اینڈ اسپورٹس کلب کی جانب سے تیسرے نائٹ کاسکو ٹی 10 ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ خطہ میں تیسری مرتبہ رات کے اوقات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے اسپورٹس اسٹیڈیم کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کُل 40 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ رات کے وقت شائقین کرکٹ زیادہ تعداد میں میچ دیکھنے میدان میں پہنچتے رہے ہیں۔