پولیس انتظامیہ کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے پولیس چوکی ساتھرہ میں اس تعلق سے رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے دریا میں تلاشی شروع کی اور گگرکوٹ ڈیم کے کنارے سے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا جس کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا۔
پونچھ: گگرکوٹ ڈیم پروجیکٹ کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد - پونچھ منڈی میں لڑکی کا قتل
منڈی کے ساتھرہ بلاک کے گاؤں ترچھل مرنوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی لاش گگرکوٹ ڈیم پروجیکٹ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت پروین اختر، دختر ولی محمد، ساکنہ ترچھل مرنوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
منڈیگگر کوٹ ڈیم پروجیکٹ کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد
پولیس کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ 'معاملے کی تحقیق جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے'۔