جموں : جموں : جموں و کشمیر میں دہلی,امرتسر، کٹرا ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا کام جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے وجے پور کے جکھ سے جموں کے کنجوانی تک 6 لین ایکسپریس وے کے لیے 1917.32 کروڑ منظور کیے ہیں۔سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد جموں ہوائی اڈے کے ٹرمینل تک براہ راست رسائی ہو گی۔ اس سے مسافروں کو سہولت ملے گی۔1917 Crore Approved For Six Lane Express From Jakh To Kunjwani