جموں: جموں میں دریا توی کے کنارے میدانی علاقوں میں واقع بین الاقوامی سطح کے 18 ہول جموں توی گولف کورس 7 ستمبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ پیشہ ور گولف ٹورنامنٹ (پی جی ٹی آئی) میں ملک بھر سے 126 گولفر حصہ لیں گے۔ جموں توی گولف کورس (جے ٹی جی سی) کے سکریٹری مانو گپتا نے اس باوقار ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں اور سہولیات کے بارے میں معلومات مشترک کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ یہاں کے پیشہ ور اور ابھرتے ہوئے گولفرز کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں توی گولف کورس کے صدر منوج سنہا نے حال ہی میں جموں توی گولف اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر جموں میں پی جی ٹی آئی سطح کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعلان کیا۔ گپتا نے کہا کہ 7 ستمبر سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 11 ستمبر کو پرو ایم ایونٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملک بھر سے 126 نامور قومی اور بین الاقوامی گولفرز شرکت کریں گے۔