مرکز کے زیر انتظام جموں کے آر ایس پورہ فوجی ہسپتال میں چند روز قبل ایک 12سال کا لڑکا انتہائی نازک حالت میں داخل کرایا گیا تھا جسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ مذکورہ لڑکا بخار کے علاوہ نمونیا کے عارضے میں مبتلا تھا۔
ملٹری ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت سامنے آیا۔ جس کے بعد ملٹری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے ایس او پی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا علاج شروع کیا اور مریض کو سات دنوں تک وینٹیلیٹر پر رکھا گیا اور مریض کی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی ثابت ہوا۔