ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی پیر کے روز سے باضابطہ طور سے 15 سے17 برس کی عمر کے بچوں کے لیے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز Covid Vaccination For Children in J&K کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر میں 15 سے 17 سال کے 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کو ٹیکہ دینے کے لیے 933 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
Vaccination Drive For Children's Held in J&K: بچوں کی کورونا ٹیکہ کاری مہم جموں و کشمیر میں شروع
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز سے یونین ٹیریٹری میں 15 سے 18 برس کی عمر تک کے بچوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز Vaccination Drive For Children's Held in J&K کیا ہے۔ حکام کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن کے لیے 933 ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG Manoj Sinha نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گاندھی نگر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ویکسینیشن کو کورونا وبا سے لڑنے کے لیے موثر ترین ہتھیار قرار دیتے ہوئے بچوں کو یہ ویکسین کرانے کی تاکید کی ہے۔
- مزید پرھیں:Covid Vaccination For teenagers in J&K: ٹیکہ کاری مہم کے آغاز پر بچوں نے لیا بڑھ چڑھ کر حصہ
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کی ٹیکہ کاری کرائی جائے گی اور ہر روز ایک لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مہم کے لئے 17 لاکھ ویکسینز کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمارے پاس 2 لاکھ 80 ہزار ویکسین دستیاب ہیں۔
موصوف نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں اسٹاک پہنچانے کے لئے بھی بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے لڑنے کے لئے ویکسینیشن ہی موثر ترین ہتھیار ہے۔