اردو

urdu

ETV Bharat / city

بچہ مزدوری روکنے کے لیے اعلی کمیٹی بنا کر ہوگا کام: گہلوت - etv bharat news

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بچہ مزدوری روکنے کے لئے بیداری اور پالیسی ساز فیصلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی بناکر کام کیا جائے گا۔

Gehlot
گہلوت

By

Published : Jun 12, 2021, 9:29 PM IST

مسٹر گہلوت نے آج بچہ مزدوری کے دن پر منعقدہ ویبینار میں اپنے آن لائن خطاب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری ایک بہت بڑا موضوع ہے اور اس پر جتنی ریسرچ کی جائے کم ہے، جب تک اس کی جڑ تک نہ پہنچیں گے، تب تک یہ ختم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری کا مسئلہ کافی بڑا اور یہ ملک اور ریاست کے سامنے بڑا چیلنج ہے۔

راجستھان میں بچہ مزدوری کے اعداد و شمار 23 لاکھ ہیں اور ریاست ان تین ریاستوں میں آتی ہے جہاں بچہ مزدوری زیادہ ہے۔ ریاست میں ڈائرکٹوریٹ بنا دیا گیا ہے، بچوں کا کمیشن بنایا گیا، بچہ مزدوروں کی باز آباد کاری کا قانون بھی بن گیا ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پالیسی ساز فیصلے نہیں لیں گے، کبھی بھی یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری بچہ مزدوری روکنے کے لئے کمیٹی بناکر کام کریں۔ رپورٹ الگ سے بنائے کہ راجستھان کو ماڈل ریاست کیسے بنائیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں بچوں کی صحت کا قومی پروگرام چلا گیا جس کے تحت 8 لاکھ دس ہزار بچوں کو علاج کے لئے اسپتالوں میں ریفر کیا گیا۔ اس کے تحت سینکڑوں بچوں کی سرجری بھی ہوئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details