اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: ہسپتال پر لاپرواہی کا الزام

بچی کی موت پر اہل خانہ ایف آئی آر درج کرانے تھانے پہنچے ہیں، اس اسپتال پر پہلے بھی لاپرواہی کے الزامات لگے ہیں۔

woman hospital accused of negligence in Jaipur
woman hospital accused of negligence in Jaipur

By

Published : Sep 13, 2021, 3:33 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سانگانیری گیٹ علاقے میں واقع خاتون ہسپتال میں ایک بچی کی موت کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔

خاتون ہسپتال میں بچی کی موت
بچی کی موت کے معاملے میں ہسپتال کے ڈاکٹر پر بچی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 12 ستمبر کو ہسپتال میں ہماری بیٹی جس کا نام شوئل قریشی ہے، اس کو پیٹ میں درد ہونے کی وجہ سے ایڈمیٹ کروایا گیا تھا، کل سے ہم یہاں پر ڈاکٹر اور اسٹاف کو یہ بول رہے تھے کہ وہ ہماری بیٹی پر توجہ دیں لیکن یہاں پر ان لوگوں نے ہماری بیٹی کی طرف توجہ نہیں دی، جب اس کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تو اس کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا، جب اس کا آپریشن ہوا تو اس کے پیٹ میں جو بچی تھی اس کا انتقال ڈاکٹر اور اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوگیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور اسٹاف توجہ دے دیتے تو ہماری بچی زندہ ہوتی، وہیں اہل خانہ کے لوگ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کروانے کے لیے لال کوٹھی تھانہ پہنچے ہیں لیکن پولیس نے فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان :بھکاریوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز

واضح رہے کہ پہلے بھی کئی بار اسی ہسپتال میں ڈاکٹر اور اسٹاف پر لاپرواہی کے الزامات لگائے گئے ہیں لیکن ان لوگوں پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details