اردو

urdu

ETV Bharat / city

آخر سچن پائلٹ میٹنگ میں شامل کیوں نہیں ہوئے؟ - راجستھان کی سیاست

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر کانگریسی ارکان اسمبلی اور آزاد امیدوار موجود ہیں۔ ان تمام لوگوں کی ایک اہم میٹنگ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر چل رہی ہے۔

Why didn't Sachin pilot join the meeting?
آخر سچن پائلٹ میٹنگ میں شامل کیوں نہیں ہوئے؟

By

Published : Jul 13, 2020, 2:36 PM IST

میٹنگ میں ریاست کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ اور جو بھی ارکان پائلٹ کے خیمے میں مانے جاتے تھے وہ تمام لوگ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے بھی بیان دیا تھا کہ پائلٹ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ان تمام باتوں کو لے کر راجستھان کے سینئر صحافی کیا کہتے ہیں آپ بھی دیکھیں۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے سینئر صحافی پیوش شرما جو اس پورے معاملے پر گزشتہ کئی روز سے نظر جمائے ہوئے تھے ان کا کہنا ہے کہ بس ریاست کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ہی نہیں بلکہ ان کے جو حامی ارکان اسمبلی ہیں جن کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہے، وہ تمام ارکان اسمبلی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ جو لوگ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ہیں ان تمام پر کانگریس کی جانب سے کیا کارروائی کی جاتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے یہ بات چل رہی تھی کہ پائلٹ بی جے پی کی شمولیت اختیار کر لیں گے۔ ای ٹی وی بھارت نے بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا سے بات چیت بھی کی، جس پر پونیا نے صاف کر دیا تھا کہ پائلٹ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details