راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شاستری نگر علاقے میں واقع امان علی شاہ بابا رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں وقف جائیداد حفاظتی وینگ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
Waqf Property Must Be Saved: وقف جائیداد کو بچانا ہوگا، وقف جائیداد حفاظتی وینگ - RAJASTHAN urdu news
وقف جائیداد حفاظتی وینگ Waqf Property Security Wing کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں کافی اہم فیصلے وقف جائیداد حفاظتی وینگ کے ممبران کی جانب سے لیے گئے۔ یہاں پر موجود وینگ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے راجستھان میں آج وقف کی زمین پر کافی زیادہ قبضے ہو رہے ہیں۔ ان ناجائز قبضوں کو جلدی روکنا ہوگا۔
وقف جائیداد حفاظتی وینگ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کو نیا چیئرمین ملا ہے۔ ہم لوگ نئے چیئرمین سے ملاقات کریں گے اور ان کو ایک میموریڈم بھی دیں گے۔ اور ان سے التجا کریں گے کہ جس طرح سے موجودہ وقت میں جو وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے ہو رہے ہیں۔ان کو روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ قبرستانوں کی زمینوں پر ہورہے قبضے کو لیکر ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے کافی عرصہ سے نظر رکھی جارہی تھی۔ اس کے بعد مسلم تنظیمیں ایک ساتھ نظر آرہی ہیں۔