ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور نگر نگم کی جانب سے' وال آف کائنڈنیس' کے ذریعے اب بآسانی غریبوں مزدوروں کو کپڑے مہیا کرا ئے جا رہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس 'وال آف کائنڈنیس' کا آغاز تین برس قبل دنیا کے کئی ملکوں میں کیا گیا تھا، اس جگہ لوگ اپنے پرانے کپڑے لاکر جمع کراتے ہیں تاکہ ہر غریب شخص کو بآسانی یہاں سے کپڑےمل سکیں۔
جے پور نگر نگم نے باضابطہ طور پر 'وال آف کائنڈنیس' نام سے ایک شو روم تعمیر کرا یا ہے، نگر نگم کے انجینئرسدھیر کمار کو اس شو روم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پرانے کپڑوں کو یہاں جمع کرا کر اس کی صاف صفائی اوردھلائی کی جاتی پھر اسے الماریوں اور کاؤنٹرز میں سجایا جا تا ہے۔