اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان کی تین راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری - راجیہ انتخابات 2020

آٹھ ریاستوں سے راجیہ کی 19 نشستوں کے لیے ووٹنگ جا رہی ہے، اس میں ریاست راجستھان کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے جس کے نتائج کا آج شام اعلان کیا جائے گا۔

راجستھان کی تین راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری
راجستھان کی تین راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری

By

Published : Jun 19, 2020, 11:01 AM IST

راجستھان کی تین راجیہ سبھا کی نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، ریاست کے 200 اسیمبلی اراکین میں سے قریب 198 ارکان اسمبلی اس میں حصہ لے رہے ہیں، راجستھان اسمبلیاسپیکر سی پی جوشی ضرورت کے مطابق اپنا ووٹ ڈالیں گے اور کانگریس کے رکن اسمبلی اور وزیر شانتی دھاریوال بیمار ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں دے پائیں گے۔

واضح رہے کہ ریاست کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل میں جن اسمبلی ارکان اسمبلی کو رکھا گیا تھا ان تمام لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

صبح نو بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو شام چار بجے تک جاری رہے گا، اور شام پانچ بجے سے چھ بجے کے درمیان انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

راجستھان کی تین راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری

وہیں راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع اسمبلی کو ووٹنگ سے قبل سینٹائز کیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی ریاست میں تین راجہ سبھا کی نشست کے لیے بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے دو دو امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں، وہیں بی جے پی کے 75 اور کانگریس کے 125 ارکان اسمبلی ہیں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

کانگریس کے 125ووٹرز میں سے ماسٹربھنورلال میگھوال بیمار ہونے کی وجہ سے آج آؤٹ نہیں ڈال سکیں گے، اور راجستھان اسمبلی میں اسپیکر سی پی جوشی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گی یا نہیں حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

راجیہ سبھا کے لیے کانگریس نے اپنے دو امیدوار کے سی وینوگوپال اور نیرج ڈانگی کو میدان میں اتارا ہے جبکہ بی کی جانب سے راجندر گہلوت اور اونکار سنگھ لکاوت میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details