اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں 947 گرام پنچایتوں کے لئے ووٹنگ جاری - gram panchayat election in rajasthan

ووٹر ماسک لگا کر ووٹ دینے پولنگ بوتھ پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران 31 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کے ذریعہ پنچ اور سرپنچ کا انتخاب کریں گے۔

rajasthan
rajasthan

By

Published : Sep 28, 2020, 10:12 AM IST

راجستھان پنچایت انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لئے پیر کی صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک سرپنچ اور پنچ کے لئے ووٹنگ کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمشنر پی ایس مہرہ نے کورونا سے متعلق تمام رہنما اصول پر عمل کرتے ہوئے تمام رائے دہندگان کو بلا خوف ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

تمام پنچایتوں میں پیر کی صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کے خاتمے کے بعد تمام پنچایت ہیڈ کوارٹرز میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ 29 ستمبر کو نائب سرپنچ کا انتخاب ہوگا۔ کمشنر نے اپیل کی ہے کہ گنتی کے مقام پر گنتی کے بعد بھیڑ جمع نہ کریں اور مقامی انتظامیہ کو تعاون کریں۔

انتخابی کمشنر پی ایس مہرہ نے کہا کہ ہر ووٹر کو اپنے گھر سے ماسک لگا کر ووٹ ڈالنے جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ مرکز میں داخل ہونے سے پہلے ماسک لگانا لازمی ہے۔ پولنگ مرکز جانے سے پہلے صابن، پانی یا سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کریں۔ ووٹ دیتے وقت قطار میں انتظار کرتے ہوئے نشان زدہ مقام پر کھڑے ہو کر یا معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کریں۔ ووٹنگ کے دوران سینئر شہریوں اور جسمانی طور سے معذور لوگوں کو ترجیح دیں۔ انہوں نے رائے دہندگان اور امیدواروں یا ان کے حامیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ مرکز کے قریب کسی بھیڑ یا کسی گروپ میں کھڑے نہ ہوں۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 31 لاکھ 95 ہزار 691 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد تمام پنچایت ہیڈ کوارٹرز پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور 29 ستمبر کو نائب سرپنچ کے لئے انتخاب ہوگا۔

واضح ہو کہ اودئے پور کی سراڈا اور گوگندا پنچایت سمیتیوں کی 55 گرام پنچایتوں کے انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔

کورونا مثبت بھی پی پی ای کٹ پہن کر ووٹ ڈال سکیں گے۔

کمیشن کی نئی ہدایات کے مطابق کورونا مثبت رائے دہندگان پی پی ای کٹ پہن کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ووٹر ووٹنگ کے دوران کمیشن کے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details