اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور میں ویکسین کی قلت

راجستھان میں کورونا ویکسین کی قلت دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور لوگ ویکسین کےلیے سنٹر آرہے ہیں لیکن انہیں مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے۔

جے پور میں ویکسین کی قلت
جے پور میں ویکسین کی قلت

By

Published : Jun 30, 2021, 5:32 PM IST

راجستھان کے جے پور میں متعدد ویکسین سنٹرز پر ٹیکے لگانے کا عمل مسدود ہے۔ سنٹرز کے باہر ’بند‘ کے بورڈز لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ویکسین لینے کے خواہشمند افراد مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جے پور میں ویکسین کی قلت

سماجی کارکن حاجی نظام الدین نے ایک ویکسین سنٹر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں 25 جون کو بڑے پیمانہ پر ویکسینیشن کا کام انجام دیا گیا لیکن دوسرے دن سے یہ سنٹر بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے ڈوز سنٹر پر نہیں پہنچنے کی وجہ سے یہاں ویکسینیشن کا کام بند ہے۔ انہوں نے حکومت پر ویکسینیشن کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

جے پور میں ویکسین کی قلت

انہوں نے بتایا کہ عوام ویکسین لینے کےلیے سنٹرز کو آرہے ہیں لیکن ’بند‘ کا بورڈ دیکھ کر بغیر ویکسین لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام گونج ڈسپنسری میں کورونا ویکسین کی قلت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی اشوک گہلوت فوری ویکسین کے ڈوز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حاجی نظام الدین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لینے پر زور دیا جاتا ہے لیکن ویکسین کی مناسب مقدار میں فراہمی نہیں ہو پارہی ہے۔ لوگ سنٹرز کو پہنچ رہے ہیں لیکن بغیر ویکسین لیے واپس جانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:: راجستھان: اونٹوں کی سواری کے کاروبار پر بھی کورونا کا اثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details