اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یونانی دوا کا استعمال - ڈاکٹر شازیہ

ریاست راجستھان میں کورونا وبا کا قہر مسلسل جاری ہے، اس درمیان کبھی یہاں پر ہومیوپیتھی کے ذریعہ کورونا کا علاج کیا جارہا ہے کبھی یونانی علاج کے ذریعہ انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس انسان میں، اگر داخل بھی ہو جائے تو اس کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔

Use of yunani decoction to prevent corona virus
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یونانی جوشاندہ کا استعمال

By

Published : Jun 13, 2020, 5:03 PM IST

یونانی دوا جوشاندہ پلانے کے لیے باقاعدہ راجستھان میں یونانی میڈیکل ٹیم بنائی گئی ہے۔ اگر بات کی جائے دارالحکومت جے پور کی تو روزانہ آٹھ ٹیم مختلف علاقے میں جاتی ہے اور لوگوں کو یہ یونانی جوشاندہ پلاتی ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یونانی جوشاندہ کا استعمال

یونانی ماہر ڈاکٹر زینب نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ سے یونانی جوشاندہ کا کیمپ جگہ جگہ پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ کو لے کر دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں یونانی ہسپتال میں پوری ٹیم کو بولا جاتا ہے اور یہاں پر الگ الگ علاقے میں ان تمام لوگوں کو روانہ کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس یونانی جوشاندہ سے استفاد کر سکیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تمام لوگوں کو سماجی دوری کے ساتھ یہ جوشاندہ پلایا جاتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یونانی جوشاندہ کا استعمال

وہیں ڈاکٹر شازیہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ نہ سوچیں کہ ان لاک ہو گیا ہے بازار کھل رہے ہیں اور ہر جگہ پر جانے کے لیے ہمیں اجازت دی جا رہی ہے تو کورونا ختم ہوگیا ہے، ایسا نہیں ہے ابھی کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہے، اس لئے ہم جتنا زیادہ سماجی دوری پر عمل کریں گے وہ ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے یونانی جوشاندہ کا استعمال

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور بچوں کو باہر نہیں جانے دیں نہ ہی زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں تفریح کے لیے جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details