اردو

urdu

ETV Bharat / city

Unemployed of Rajasthan: راجستھان کے بے روزگار کانگریس کے خلاف تشہیر کریں گے - اردو نیوز راجستھان

تنظیم کے ریاستی صدر اپین یادو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا وقت ہم تمام لوگوں کو شہید اسمارک پر دھرنا دیتے ہوئے ہو چکا ہے، اس دوران حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہماری بات چیت بھی ہوئی لیکن بات چیت کا کوئی حل نہیں نکلا اس لیے اب ہم لوگ اترپردیش روانہ ہورہے ہیں۔

راجستھان کے بے روزگار کانگریس کے خلاف تشہیر کریں گے
راجستھان کے بے روزگار کانگریس کے خلاف تشہیر کریں گے

By

Published : Nov 26, 2021, 8:58 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت Capital جے پور میں واقع شہید اسمارک پر گزشتہ 44 روز سے اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا دے رہے بے روزگاروں نے بھارتی ریاست اترپردیش کوچ کر دیا ہے۔

راجستھان کے بے روزگار کانگریس کے خلاف تشہیر کریں گے

بے روزگاروں نے راجستھان بے روزگار Unemployed تنظیم کے ریاستی صدر اوپین یادو کی قیادت میں روانہ ہوئے۔ یہ سبھی لوگ یہاں سے اترپردیش پہنچ کر کانگریس پارٹی کے خلاف تشہیر کریں گے۔ راجستھان کی کانگریس حکومت نے ان تمام لوگوں کو روکنے کے لیے بات چیت کرنی چاہی لیکن بات چیت سے کسی طرح سے کوئی نتیجہ نہی نکلنے کی وجہ سے اب یہ لوگ اترپردیش روانہ ہو چکے ہیں۔

اس پورے معاملے کو لے کر تنظیم کے ریاستی صدر اپین یادو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کا وقت ہم تمام لوگوں کو شہید اسمارک پر دھرنا دیتے ہوئے ہو چکا ہے، اس دوران حکومتی نمائندوں کے ساتھ ہماری بات چیت بھی ہوئی لیکن بات چیت کا کوئی حل نہی نکلا اس لیے اب ہم لوگ اترپردیش روانہ ہورہے ہیں۔

اپین یادو کا کہنا ہے کہ ہم نے کانگریس حکومت کو ہر طرح سے حمایت دی لیکن ہم لوگوں کو کسی طرح سے کوئی فائدہ نہی ہو سکا اس لئے اب ہم لوگ یہاں سے روانہ ہو رہے ہیں۔ اپین یادو نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے نہیں ہے پھر بھی حکومت کو ہمارے اوپر ترس نہیں آیا۔

کل سے اترپردیش میں راجستھان کے بےروزگار کانگریس پارٹی کے خلاف تشہیر شروع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details