راجستھان کے ضلع ادے پور کے جھاڈول پولیس اسٹیشن حلقہ کے تحت نیشنل ہائی وے 58 پر مگواس کے قریب ایک بولیرو جیپ کے الٹ کر کھائی میں گرجانے سے دو نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بولیرو میں سوار افراد ایک پرائیویٹ ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین تھے۔ جمعہ کی رات دیر گئے جیپ بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں جودھپور کا رہائشی جگروپ اور نوجیوت نے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ضلع دوسہ کا رہائشی کیشو شدید زخمی ہوگیا۔