ریاست راجستھان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔26 اپریل کو یہاں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 2 ہزار 141 ہوگئی ہے۔ جبکہ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سےکے مطابق 26 اپریل میں ناگور سے 1 جھلوار، 3 کوٹا، 11 اجمیر، 15 جودھ پور، 1 ہنومان گڑھ، 7 جے پور اور ناگور 20 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز جے پور اور کوٹا میں ایک ایک مریض اس وبا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔