ضلع بھلواڑا میں منگل کے روز کورونا کے مزید آٹھ مریضوں کو چھٹی دی گئی، ان میں سے چار مہاتما گاندھی اسپتال سے اور چارمریضوں کو آزاد نگر میں کوویڈ 19 کیئر سنٹر سے فارغ کیا گیا، وہیں ڈاکٹروں نے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو دودھ مہیا کرانے کے لیے خصوصی انتظام کیا تھا، سہاڑا تحصیل کے ڈیاس گاؤں کی تین ماہ کی شیر خوار بچی پیمانشی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن اب وہ پوری طرح صحت مند ہو چکی ہے۔
بتا دیں کہ کورونا متاثر مریضوں کی نگرانی میں مصروف ڈاکٹروں کے سامنے اس بچی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد دودھ فراہم کرنا مشکل تھا، لیکن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون گوڈ کی ٹیم نے بھی اس مسئلے کا حل نکال لیا، بچی کی والدہ کورونا منفی تھی لیکن دودھ پلایا جانا ضروری تھا، اس کے لئے ماں کو بچی سے کیسے دور رکھاجائے نیز اس کی تین اور پانچ برس کی دو بہنوں کو کوئی بھی رشتہ دار اپنے یہاں رکھنے کو راضی نہیں ہوا۔