اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور کے ایم ڈی روڈ پر کل ہوگا ایک بڑا احتجاج - میٹنگ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ پر ہونے والے مسلم برادری کے احتجاجی اجلاس کو لے کر تیاریاں زوروں پر چل رہی ہے۔

جے پور کے ایم ڈی روڈ پر کل ہوگا ایک بڑا احتجاج
جے پور کے ایم ڈی روڈ پر کل ہوگا ایک بڑا احتجاج

By

Published : Dec 21, 2019, 9:05 PM IST

اس احتجاجی مظاہروں کو لے کر آج دارالحکومت جے پور میں واقع مسلم مسافر خانے میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس میٹنگ میں الگ الگ نظیموں کے ذمہ داروں نے حصہ لیا اور یہاں پر تمام کارکنان کو ان کی ذمہ داری بھی تقسیم کی۔

جے پور کے ایم ڈی روڈ پر کل ہوگا ایک بڑا احتجاج

اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ کچھ لوگ اس پروگرام کا ماحول بگاڑنے کی کوشش ضرور کریں گے لیکن ہم کو ماحول نہیں بگڑنے دینا ہے اور ایسے افراد کو پولیس کے سپرد کرنا ہے۔

کمشنر آنند سریواستوا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کیا گیا، جس میں پولیس سے متعلق تمام معلومات میڈیا کو دی گئی۔ میرعلی میٹنگ میں جماعت اسلامی ہند، سنی تبلیغی جماعت، جماعت علمائے ہند، تبلیغی جماعت سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ ان کے کارکن بھی موجود رہے۔

اس پروگرام کے سربراہ نعیم ربّانی نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر کل ایک بڑا احتجاجی اجلاس کا اہتمام ایم ڈی روڈ پر مسلم تنظیموں کی جانب سے کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details