اس موقع پر راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں کائٹ فیسٹیول (پتنگوں کا تہوار) کا اہتمام کیا گیا اس تہوار کا اہتمام ریاستی محکمۂ سیاحت کی جانب سے کیا گیا۔
سیاح بولے مزہ آگیا جئے پور میں اور اس تہوار میں شرکت کے لیے نہ صرف پورے ملک سے بلکہ دیگر ممالک کے سیاح بھی پتنگوں کے اس دلکش تہوار سے لطف اندوز ہونے کے لیے جئے پور پہنچے۔
سیاح بولے مزہ آگیا جئے پور میں بیرونی ممالک کے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات ان کے ملک میں بھی ہوتی ہیں لیکن جس طرح سے یہاں پر کی گئی وہ قابل تعریف ہے اور ساتھ ہی جئے پور کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
سیاح بولے مزہ آگیا جئے پور میں غیر ملکی سیاحوں کا مزید کہنا ہے کہ وہ آج کی اس تقریب کو اپنےکیمرے میں قید کر اپنے آبائی ملک کے لوگوں کو اس خاص تہوار کے بارے میں بتائیں گے۔
وہیں بھارتی نژاد نیوزی لینڈ سے آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ریڈیو کے ذریعے یہ اطلاع دی جاتی ہے کی اس طرح کے تہوار سبھی بھارتی مل جل کر منائیں گے اور وہاں تمام لوگ جمع ہوتے ہیں اور اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں۔