ریاست راجستھان میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار ہے لیکن مسلمانوں کے مسائل کے تئیں دیگر ریاستوں کی طرح یہاں کے بھی مسلمانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔
جے پور میں واقع حج کمیٹی کے چیئرمین کی سیٹ تقریبا دیڑھ برس سے خالی ہے، عازمین حج 2021 کے تعلق سے آن لائن ایپلکیشن کا سلسلہ اپنے طور پر بدستور جاری ہے۔ مزید حج کے سفر کے تعلق سے رواں برس نئی نئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ جن میں دارالحکومت راجستھان سے سعودی عرب کے لیے کوئی بھی پرواز نہیں جائے گی، حج کے کرائے میں اضافہ، ایک کور میں پانچ ممبروں کی جگہ تین ممبر کو ہی رکھنا، 18 برس سے کم عمر اور 65 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا حج پر نہیں جانا، سمیت دیگر پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔
ایسے میں عازمین حج کو جو پریشانیاں لاحق ہیں ان پابندیوں اور پریشانیوں کو دور کرنے کے تعلق سے راجستھان کے مرکزی حج کمیٹی کی میٹنگ میں کوئی بھی ان معاملات کو رکھنے والا نظر نہیں آرہا ہے۔